9/19/2021

ناجائز قبضہ

خانیوال بازاروں کی سڑکوں پہ چار میں سے صرف بیچ والی دو لینز پہ آپ جا سکتے باقی دو پہ تو ناجائز قبضہ ہوتا جیسے بھارت کا کشمیر پہ ہے۔ اور ان دو میں بھی ایک تو خصوصاً نوجوان یا کمسن جن کے پاس لائسنس نہیں ہوتا اڑائے پھر رہے ہوتے ہیں۔ اور نہ کسی شخص کو، جتنی بھی عمر کا ہو، اتنا علم ہے کے بیچ والی پٹی کو وہ پار نہیں کر سکتا۔ اچانک سے سامنے آ جاتے ہیں، اب بندہ کیا کرے؟

اور مزے کی بات یہ ہے کہ ٹریفک پولیس والے اپنے چالانوں کا ہدف بھی پورا کر لیتے ہیں مگر نہ کوئی پاسدارئ قوانین کرتا نظر آتا ہے نہ حوادث میں کوئی کمی آئی ہے بلکہ حالات آئے دن بدتر ہی ہوتے جا رہے۔

کوئی حل؟


No comments:

Post a Comment