میرا دل میرا دشمن * 1
بچھڑنے کا تم سے ارادہ کیا ہے
وعدہ جو کیا ہے، آدھا کیا ہے
کیسے میں تم کو یہ سمجھاؤں؟
درد اپنا کیسے میں دکھاؤں؟
کیوں میرے نصیبوں میں تنہائیاں؟
تُو سُنتا نہیں ہے کیوں یہ دُہائیاں؟
کہ تیرے پیچھے بھاگوں جیسے پرچھائیاں
تُو بے پرواہ۔۔۔
بے پرواہ بے پرواہ سیاں * 4
تیری خاطر مر ہی جاتے، پر ہوئے بدنام
ڈر تھا تُجھکو کھونے کا جو، دیکھ لیں انجام
جانے مجھ کو کیا گماں ہے
میں جہاں ہوں تُو وہاں ہے
دل کی یہ ہی آرزو ہے
خوابوں میں تُو روبرو ہے
کیوں میرے نصیبوں میں تنہائیاں؟
تُو سُنتا نہیں ہے کیوں یہ دُہائیاں؟
کہ تیرے پیچھے بھاگوں جیسے پرچھائیاں
تُو بے پرواہ۔۔۔
بے پرواہ بے پرواہ سیاں * 4
میرا دل ہے میرا دشمن، ہے مجھے احساس
سامنے میرے دل کی دھڑکن، پھر بھی ہے اک آس
نہ تجھے یہ کہہ سکیں گے
نہ تِرے بِن رہ سکیں گے
قسمتوں نے بدلی کروٹ
کیا ستم یہ ڈھہ* سکیں گے
کیوں میرے نصیبوں میں تنہائیاں؟
تُو سُنتا نہیں ہے کیوں یہ دُہائیاں؟
کہ تیرے پیچھے بھاگوں جیسے پرچھائیاں
تُو بے پرواہ۔۔۔
بے پرواہ بے پرواہ سیاں * 4
*ڈھہ لفظ کا پتہ نہیں ہے بھی یا نہیں
Mera Dil Mera Dushman OST | Rahat Fateh Ali Khan | Yasir Nawaz | Alizey Shah | ARY Digital Drama
For Mobile App: https://l.ead.me/bb9zI1 Presenting the OST of Mera Dil Mera Dushman | Mon-Wed at 9:00 PM on ARY Digital Singer: Rahat Fateh Ali Khan Music & ...
No comments:
Post a Comment