12/26/2021

وٹو والی جھال کچا کھوہ

خانیوال اور چنوں کے رستے میں ایک سٹاپ آتا ہے جس کا نام ہے وٹو آلی جھال۔ وہیں پہ پاکستان فوج کا سی او ڈی کے نام سے ایک بڑا سیٹ اپ ہے۔ کرونا کے ایام میں جب پبلک ٹرانسپورٹ بند تھی، میں بنک موٹرسائیکل پہ جاتا تھا اور جلدی بنک بند ہونے کی وجہ سے بہت وقت ہوتا تھا تو کبھی کبھار مختلف راستوں سے ہوتا آتا تھا۔ ایک دن واپسی پہ میں وٹو والی جھال کی نہر پر کھڑا ہو کر عکاسی کرنے لگا۔ اچانک سامنے بیٹھے ایک شخص نے مجھے آواز دیکر تصویریں بنانے سے منع کیا مگر میں نے اسکی بات یہ سوچ کر سُنی ان سُنی کر دی کہ جانے اسے کیا تکلیف ہے۔ مگر اسی اثناء میں ایک شخص میرے قریب آیا اور اس نے مجھے مہذب انداز میں عکاسی سے منع کیا اور کہا کہ یہ جگہ فوج کے زیر انتظام ہے اور یہاں تصویریں بنانا منع ہے اور اگر آپ نے یہ تصاویر کہیں لگائیں تو ہماری بازپرسی ہو گی۔ اس کی یہ بات سن کر میں نے اس سے وعدہ کیا کہ میں وہ تصاویر و فلمیں اڑا دونگا اور میں نے ایسا ہی کیا۔

بہرحال اسکے بعد میں اسی سڑک سے اندر گیا اور پھر تیس چوکے سے ہوتا ہوا پیرووال کے راستے سے واپس گھر آ گیا۔ تب وہ سڑک بہت تنگ اور شکستہ تھی مگر اب نئی بن گئی ہے۔



No comments:

Post a Comment