10/03/2021

غلط نشانہ

ہم دوسرے ادیان و فرقوں کی ان خامیوں پر معترض نظر آتے ہیں جو فقط ان کے ذاتی افعال ہوتے ہیں اور انکا ہمیں یا سماج کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ جیسے ہمیں کسی کا بتوں کو پوجنا، غیر اللہ کو پکارنا یا قبریں کچی رکھنا کھٹکتا ہے۔

مگر یہ معاملات ایسے ہیں جن کا تعلق انہی افراد سے ہے ان سے آپکی زندگی پہ خاطرخواہ اثر نہیں پڑتا۔

البتہ مزے کی بات یہ ہے کہ وہی لوگ جھوٹ بھی بولتے ہیں، بے ایمانی بھی کرتے ہیں مکار بھی ہوتے ہیں مگر کوئی بھی کسی فرقے یا دین کے فرد سے یہ نہیں کہتا کہ تو جھوٹا، بد دیانت یا چور ہے اس لیئے تو دوزخ میں جائے گا۔

وجہ؟

کیونکہ یہ برائیاں ہم میں بھی اسی طرح موجود ہیں جیسے ان میں۔ اور ہم بھول جاتے ہیں کہ یہ وہ اعمال ہیں جن سے معاشرہ حقیقتاً پستی کی طرف جاتا ہے نہ کہ کسی کے وہ شخصی افعال جن پہ ہمیں اعتراض ہے۔


No comments:

Post a Comment