7/10/2019

کبھی تو ایسا نصیب ہو گا

کبھی تو ایسا نصیب ہوگا
کہ تو ہمارے قریب ہوگا
یہ جل رہا ہے مکان جسکا
نجانے کتنا غریب ہو گا
وہ حمد جسکی سنا رہے تھے
وہ میں نہیں تھا رقیب ہوگا
رکا ہوں تم پر کہ اب محبت
سبھی سے کرنا عجیب ہوگا
وہ بولے ہم سے تو سانس آئے
وہ ہم کو کتنا حبیب ہو گا
میں تیرا عاشق جو ہو گیا ہوں
سو حال میرا مہیب ہو گا
(شہریار جمیل)

No comments:

Post a Comment