1/21/2021

انسانیت

"انسانیت"

ایک بار میں والدہ کے ساتھ پیدل بازار جا رہا تھا۔ شدید گرمی کا موسم تھا۔ ایک تانگے والے نے ہمیں دیکھ کر تانگا روکا۔ والدہ نے اس سے کہا کہ ہم کرایہ دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس پر تانگے والے نے بولا کوئی بات نہیں آپ کرایہ نہ دینا مگر بچے کے لیئے اس گرمی میں پیدل چلنا مناسب نہیں۔

No comments:

Post a Comment