یار میں کتنا بُرا ہوں!
میرے پاس نیلی بال پوائنٹ ہوتی تو ہے
مگر سامنے صارف کو دینے سے کتراتا ہوں
کیونکہ کبھی وہ بھول کر ساتھ لے جاتے ہیں
مگر ایسا میاں چنوں میں ہوتا شاذر و نازر ہی ہے
خانیوال البتہ بہت لوگ لے جاتے تھے
بہرحال
بندہ آیا
معصوم
گول مٹول چہرہ
کالی سفید چھوٹی داڑھی
موٹا سا
بال پوائنٹ مانگی
میں نے کہا میرے پاس نہیں
حالانکہ تھی
وہ اگلے کاؤنٹر گیا
وہاں میرا اُستاد بیٹھا ہے
وہ بھی خانیوالی
اور اوپر سے شیخ
اور انتہائی خراب موڈ میں رہنے والا
انکار ہو گیا ہو گا بیچارے کو
بہرحال وہ چیک پُر کر لایا
مگر نیلے مارکر سے
میں نے دیکھتے ہی منہ بنا لیا
جیسے کوئی بہت بڑا گناہ کر آیا ہو بیچارہ
اب دیکھیں
مارکر سے کبھی چیک پُر نہیں کر سکتے
اسکی وجہ کیا ہے؟
اس سے میں بے خبر ہوں
مگر یہ بات سکھائی مجھے اُسی استاد نے ہے کہ مارکر والا چیک آپ نے کبھی قبول نہیں کرنا
میں نے اُس بیچارے کو صاف کہہ دیا کہ یہ چیک تو نہیں چلیگا
اُس نے کہا کہ اب مُجھے پھر گاؤں جانا پڑیگا ؟
پہلے تو میں ڈر رہا تھا
کہ وہ کہیں غصہ نہ کرے
اور کرتا اگر غصہ
تو ہوتا بھی حق پر
مگر جب بندہ یہ کہہ دے نا کہ "اب مجھے چکر پڑ جائے گا"
پھر کھیل مکمل طور پر آپکے ہاتھ میں ہوتا یے
میں نے اظہارِ تاسف سے کہا یار یہ تو جانا پڑیگا آپکو
پھر وہ گیا بیچارہ
صبح آیا تھا
اور پھر بریک کے وقت واپس آیا
یعنی تب بھی اُسکو انتظار کرنا پڑا ہو گا
بہرحال اندر آنے پر کام اُسکا میں نے اُسی وقت کر دیا
افسوس بہت ہوا خود پر کہ میں کتنا بُرا ہوں
مگر آئیندہ انشاللہ ایسا نہیں کرونگا
اور جب مسلمان "انشاللہ" کہے تو اُسکا مطلب تو آپکو پتہ ہی ہے
😝😝😝😝😝
1/13/2019
بال پوائنٹ نہیں ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment