زندگی پہیلی ہے
زندگی فسانہ ہے
گیت گائے کوئی بھی
ساتھ گنگنانا ہے
ڈر گئے جو رستوں سے
گھر سے کیسے نکلو گے؟
روز ان ہی رستوں پہ
تم کو آنا جانا ہے * ٢
زندگی ہے اجنبی * ٢
یہ کڑی مسافت ہے
اس لیئے یہ سوچا ہے
ہاتھ تھام کر تیرا ساتھ چلتے جانا ہے * ٢
بُت جو خود تراشے تھے
بن گئے خدا ہیں سب
ان کو زیر کرنا ہے
اب اِنہیں گرانا ہے
زندگی ہے اجنبی * ٢
ذہن کے درِیچے پر
سوچ کی یہ دستک ہے
تم کو یاد رکھنا ہے
یا کے بھول جانا ہے
تم کبھی جو آؤ تو
ساتھ مِل کے بیٹھیں گے
کیا سے کیا ہوئے ہیں ہم
یہ تمہیں بتانا ہے
تم بدل گئے لیکن
میں وہیں پہ ٹھہرا ہوں
تیرے ساتھ باندھا جو
عہد وہ نبھانا ہے
روز میری ہستی سے
راکھ اُڑتی رہتی ہے
کھو دیا جو تجھ کو تو
اور کیا گنوانا ہے؟
زندگی ہے اجنبی * ٢
Sabaat | Full OST | HUM TV | Drama
Presenting you the Full OST of drama serial Sabaat. Coming Soon on #HUMTV Sabaat digitally Presented by #MASTERPAINTS Master Paints now available online: "ww...
No comments:
Post a Comment