کتنا بے ایمان تھا
جو مِرا ایمان تھا
ٹُوٹ کر بکھر گیا
وہ جو تم پہ مان تھا
ہم نے وه بھى کھو دیا
جو متاعِ جان تھا
میں بھی اُس کو یاد ہوں
یہ فقط گُمان تھا
تُم نے جو بھی کہہ دیا
گویا وہ قرآن تھا
میں جِدھر بھی دیکھتا
تیرا ہی نشان تھا
(شہریار جمیل)
No comments:
Post a Comment