میرے بِن وہ سو سکتا ہے
ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟
آنکھیں نا بِینا ہو جائیں
اتنا کوئی رو سکتا ہے؟
ہم نے یہ کب سوچا تھا کہ
اک دن تُو بھی کھو سکتا ہے
جو اندر سے آلُودہ ہو
کیا وہ خُود کو دھو سکتا ہے؟
پُھول اکٹھے میں کر لونگا
پھر تُو ہار پِرو سکتا ہے؟
یار کے اُن روشن نینوں میں
ہر اِسرار سمو سکتا ہے
(شہریار جمیل)
No comments:
Post a Comment