یہ موسم سرد ہوتا ہے
تو دِل میں درد ہوتا ہے
جو حق پر جان بھی دے دے
وُہی تو مرد ہوتا ہے
شہر میں دُھول اڑتی ہے
غبار و گرد ہوتا ہے
جو نوکر گھر میں رہتا ہو
وہ گھر کا فرد ہوتا ہے
تمہارے ہونٹ ایسے ہیں
کہ جیسے وَرد ہوتا ہے
وہ ڈر جائے تو اُس کا رنگ
مکمل زرد ہوتا ہے
(شہریار جمیل)
No comments:
Post a Comment