1/04/2020

دل اتنا افسردہ ہے

دل اتنا افسُردہ ہے
گو کہ یہ اب مُردہ ہے
اس پیاری سی بچی کا
اسمِ مبارک وردہ ہے
ایسے چُھپ کر بیٹھے ہو
جیسے ہم سے پردہ ہے
میں کتنا خوش قسمت ہوں
تُو میرا سرکردہ ہے
میری موت کا سُن کر وہ
کیا سچ مُچ آزُردہ ہے؟
(شہریار جمیل)

No comments:

Post a Comment