12/06/2019

اچھا کوئی بات نہیں ہے

اب تُو میرے ساتھ نہیں ہے
اچھا کوئی بات نہیں ہے
تیرے پاؤں چُھو لوں میری
اِتنی بھی اوقات نہیں ہے؟
یاد تِری نہ آئے جس میں
ایسی کوئی رات نہیں ہے
لوگو میری بربادی میں
اُس کا بالکل ہاتھ نہیں ہے
اُن کی ایک نظر کے جیسی
دنیا میں خیرات نہیں ہے
(شہریار جمیل)

No comments:

Post a Comment