11/26/2019

مگر اب وہ کہاں ہو گا؟

بڑا ہی شادماں ہو گا
مگر اب وہ کہاں ہو گا؟
مِری آنکھوں میں دیکھو تو
اُسے دیکھو وہاں ہو گا
تمہارا اور مِرا رِشتہ
کبھی نہ رائیگاں ہو گا
ہمارے عِشق کا قصّہ
کتابوں میں بیاں ہو گا
دیا ہے درد جو تُو نے
وہ اشکوں میں رواں ہو گا
ہمیں جس دن مِلے گا وہ
بڑا رنگیں سماں ہو گا
سِتارے جگمگائیں گے
مُنوّر آسماں ہو گا
نہ کوئی فاصلہ جِس دن
ہمارے درمیاں ہو گا
(شہریار جمیل)

No comments:

Post a Comment