11/09/2019

کیوں ہم سے بدگمان ہو؟

کیوں ہم سے بدگُمان ہو؟
تم تو ہماری جان ہو
جو حال تم نے کر دیا
ہم سے نہ وہ بیان ہو
اِس کی وجہ بتا ہی دو
اتنے جو بد زُبان ہو
گالوں پہ یوں ہیں سُرخیاں
جیسے کوئی پٹھان ہو
تُم نے ہی مُجھکو لُوٹا ہے
اور تُم ہی نگہبان ہو
اب تم مِری زمین ہو
اور تم ہی آسمان ہو
کاذِب بڑے بلا کے ہو
تم جھوٹ کی دُکان ہو
(شہریار جمیل)

No comments:

Post a Comment