عاشق ہوں اہلِ بیت کا، میرا اُصول ہے
ذکرِ حسین کرنا بھی ذکرِ رسول ہے
پڑھتا نہ ہو نماز اور سنتا ہو مجلسیں
مجلس میں ایسے شخص کا جانا فضول ہے
آل نبی کے عشق میں حاضر ہے اپنی جاں
چاہے لگاؤ کفر کے فتوے قبول ہے
میں کس طرح حسین کی عظمت بیاں کروں؟
جنت مرے حسین کے قدموں کی دھول ہے
احمد کے لاڈلے کی مصیبت کا غم نہیں
احمد کا فیض پائے گا یہ تیری بھول ہے
(شہریار جمیل)
No comments:
Post a Comment