8/28/2019

جھنگ جانا تھا

میں نے اُسکے سنگ جانا تھا
لیکن اُسکو جھنگ جانا تھا
بَس میں کافی رش تھا یعنی
ہو کر میں نے تنگ جانا تھا
تیرا کا کہنا مان کے میں نے
تیرے رنگ میں رنگ جانا تھا
ہم نے اپنے یار کی خاطر
سُولی پر بھی ٹنگ جانا تھا
اُس کے پِیر کے در پہ میں نے
بن کر ایک ملنگ جانا تھا
(شہریار جمیل)

No comments:

Post a Comment