2/13/2019

جانے دو

اب یاد نہ آؤ جانے دو
شب بِیت گئی سو جانے دو
یہ لمحہ پِھر نہ آئے گا
جو ہونا ہے ہو جانے دو
اِک بار ہمارے پاس آؤ
اور خُود میں ہی کھو جانے دو
سب کچھ لُٹائے بیٹھا ہوں
اب خالی ہاتھ تو جانے دو
کیوں ہَم سے پردہ داری ہے؟
یہ راز اَفشا ہو جانے دو
(شہریار جمیل)

No comments:

Post a Comment