یا تو محفِل میں نہ بُلاتے تم
یا مُجھے چھوڑ کر نہ جاتے تم
تُم نے رِشوت سے جو کمایا تھا
اپنے بچوں کو نہ کِھلاتے تم
دُور جانے کا جو اِرادہ تھا
تو مِرے پاس بھی نہ آتے تُم
گر تمنائیں توڑ دینی تھیں
تو مرے دل میں نہ جگاتے تُم
رات بھر سوچ کر یہ روتے ہیں
کاش ہم کو نہ یوں بھلاتے تُم
(شہریار جمیل)
No comments:
Post a Comment