12/31/2018

بیگانہ

کسی کی الفت میں دل جلانا
کسی کی یادوں میں ڈوب جانا
کہ جیسے دنیا سے کٹ گئے ہوں
سبھی سے اپنی نظر چرانا
یہ بات اچھی نہیں ہے دیکھو
غموں کو ایسے گلے لگانا
ہماری آنکھوں میں دیکھ کر تم
یہ آج سچ سچ ہمیں بتانا
کہ اسکی اتنی بساط ہے کیا؟
کیا ہے جس نے تمہیں دیوانہ
وہ شخص ایسا ہے جسکی خاطر
تو چھوڑ سکتا ہے یہ زمانہ
مگر اُسے فرق کیوں پڑے گا؟
وہ جانتا ہے تجھے بیگانہ
(شہریار جمیل)

No comments:

Post a Comment